Skip to content
The Believer's Library

Urdu Geo Version (Urdu Script)

Job 25 urdgvu

Side by side with the Father's Heart Bible™

بِلدد: اللہ کے سامنے کوئی راست باز نہیں ٹھہر سکتا

1پھر بِلدد سوخی نے جواب دے کر کہا،

2”اللہ کی حکومت دہشت ناک ہے۔ وہی اپنی بلندیوں پر سلامتی قائم رکھتا ہے۔ 3کیا کوئی اُس کے دستوں کی تعداد گن سکتا ہے؟ اُس کا نور کس پر نہیں چمکتا؟ 4تو پھر انسان اللہ کے سامنے کس طرح راست باز ٹھہر سکتا ہے؟ جو عورت سے پیدا ہوا وہ کس طرح پاک صاف ثابت ہو سکتا ہے؟ 5اُس کی نظر میں نہ چاند پُرنور ہے، نہ ستارے پاک ہیں۔ 6تو پھر انسان کس طرح پاک ٹھہر سکتا ہے جو کیڑا ہی ہے؟ آدم زاد تو مکوڑا ہی ہے۔“

Copyright © 2019 Urdu Geo Version. CC-BY-NC-ND
Urdu Geo Version (Urdu Script) · Creative Commons - Attribution-NonCommercial-NoDerivs [CC BY-NC-ND]