Skip to content
The Believer's Library

Urdu Geo Version (Urdu Script)

Lamentations 3 urdgvu

Show urdgvu only
Verse × ×
1 I am the man who has seen affliction under the rod of his wrath. ہائے، مجھے کتنا دُکھ اُٹھانا پڑا! اور یہ سب کچھ اِس لئے ہو رہا ہے کہ رب کا غضب مجھ پر نازل ہوا ہے، اُسی کی لاٹھی مجھے تربیت دے رہی ہے۔
2 He has driven me away and made me walk in darkness without any light. اُس نے مجھے ہانک ہانک کر تاریکی میں چلنے دیا، کہیں بھی روشنی نظر نہیں آئی۔
3 Surely against me he turns his hand again and again, all day long. روزانہ وہ بار بار اپنا ہاتھ میرے خلاف اُٹھاتا رہتا ہے۔
4 He has worn away my flesh and my skin; he has broken my bones. اُس نے میرے جسم اور جِلد کو سڑنے دیا، میری ہڈیوں کو توڑ ڈالا۔
5 He has besieged me and surrounded me with bitterness and hardship. مجھے گھیر کر اُس نے زہر اور سخت مصیبت کی دیوار میرے ارد گرد کھڑی کر دی۔
6 He has made me dwell in darkness like those long dead. اُس نے مجھے تاریکی میں بسایا۔ اب مَیں اُن کی مانند ہوں جو بڑی دیر سے قبر میں پڑے ہیں۔
7 He has walled me in so I cannot escape; he has weighed down my chains. اُس نے مجھے پیتل کی بھاری زنجیروں میں جکڑ کر میرے ارد گرد ایسی دیواریں کھڑی کیں جن سے مَیں نکل نہیں سکتا۔
8 Even when I call out and cry for help, he shuts out my prayer. خواہ مَیں مدد کے لئے کتنی چیخیں کیوں نہ ماروں وہ میری التجائیں اپنے حضور پہنچنے نہیں دیتا۔
9 He has blocked my ways with cut stones; he has made my paths crooked. جہاں بھی مَیں چلنا چاہوں وہاں اُس نے تراشے پتھروں کی مضبوط دیوار سے مجھے روک لیا۔ میرے تمام راستے بھول بُھلیاں بن گئے ہیں۔
10 He is a bear lying in wait for me, a lion in hiding. اللہ ریچھ کی طرح میری گھات میں بیٹھ گیا، شیرببر کی طرح میری تاک لگائے چھپ گیا۔
11 He drove me off my path and tore me to pieces; he has made me desolate. اُس نے مجھے صحیح راستے سے بھٹکا دیا، پھر مجھے پھاڑ کر بےسہارا چھوڑ دیا۔
12 He bent his bow and set me as the target for his arrow. اپنی کمان کو تان کر اُس نے مجھے اپنے تیروں کا نشانہ بنایا۔
13 He drove the arrows of his quiver into my vitals. اُس کے تیروں نے میرے گُردوں کو چیر ڈالا۔
14 I have become the laughingstock of all my people, their mocking song all day long. مَیں اپنی پوری قوم کے لئے مذاق کا نشانہ بن گیا ہوں۔ وہ پورے دن اپنے گیتوں میں مجھے لعن طعن کرتے ہیں۔
15 He has filled me with bitterness; he has sated me with bitterness. اللہ نے مجھے کڑوے زہر سے سیر کیا، مجھے ناگوار تلخی کا پیالہ پلایا۔
16 He has made my teeth grind on gravel, and made me cower in the dust. اُس نے میرے دانتوں کو بجری چبانے دی، مجھے کچل کر خاک میں ملا دیا۔
17 My soul has lost all peace; I have forgotten what happiness is. میری جان سے سکون چھین لیا گیا، اب مَیں خوش حالی کا مزہ بھول ہی گیا ہوں۔
18 So I say, "My endurance has perished, and so has my hope from our Father." چنانچہ مَیں بولا، ”میری شان اور رب پر سے میری اُمید جاتی رہی ہے۔“
19 Remember my affliction and my wandering, the bitterness and the gall! میری تکلیف دہ اور بےوطن حالت کا خیال کڑوے زہر کی مانند ہے۔
20 My soul continually remembers it and is bowed down within me. توبھی میری جان کو اُس کی یاد آتی رہتی ہے، سوچتے سوچتے وہ میرے اندر دب جاتی ہے۔
21 But this I call to mind, and therefore I have hope: لیکن مجھے ایک بات کی اُمید رہی ہے، اور یہی مَیں بار بار ذہن میں لاتا ہوں،
22 The covenant love of our Father never ceases; his mercies never come to an end; رب کی مہربانی ہے کہ ہم نیست و نابود نہیں ہوئے۔ کیونکہ اُس کی شفقت کبھی ختم نہیں ہوتی
23 they are new every morning; great is your faithfulness. بلکہ ہر صبح از سرِ نو ہم پر چمک اُٹھتی ہے۔ اے میرے آقا، تیری وفاداری عظیم ہے۔
24 "Our Father is all I need," says my soul, "therefore I will hope in him." میری جان کہتی ہے، ”رب میرا موروثی حصہ ہے، اِس لئے مَیں اُس کے انتظار میں رہوں گی۔“
25 Our Father is good to those who wait for him, to the soul who seeks him. کیونکہ رب اُن پر مہربان ہے جو اُس پر اُمید رکھ کر اُس کے طالب رہتے ہیں۔
26 It is good to wait quietly for the salvation of our Father. چنانچہ اچھا ہے کہ ہم خاموشی سے رب کی نجات کے انتظار میں رہیں۔
27 It is good for a man to bear the yoke in his youth. اچھا ہے کہ انسان جوانی میں اللہ کا جوا اُٹھائے پھرے۔
28 Let him sit alone in silence when it is laid on him; جب جوا اُس کی گردن پر رکھا جائے تو وہ چپکے سے تنہائی میں بیٹھ جائے۔
29 let him put his mouth in the dust—there may yet be hope; وہ خاک میں اوندھے منہ ہو جائے، شاید ابھی تک اُمید ہو۔
30 let him give his cheek to the one who strikes, and be filled with insults. وہ مارنے والے کو اپنا گال پیش کرے، چپکے سے ہر طرح کی رُسوائی برداشت کرے۔
31 For the Sovereign Father will not abandon forever. کیونکہ رب انسان کو ہمیشہ تک رد نہیں کرتا۔
32 Though he causes grief, he will have compassion according to the abundance of his covenant love; اُس کی شفقت اِتنی عظیم ہے کہ گو وہ کبھی انسان کو دُکھ پہنچائے توبھی وہ آخرکار اُس پر دوبارہ رحم کرتا ہے۔
33 for he does not willingly afflict or grieve people. کیونکہ وہ انسان کو دبانے اور غم پہنچانے میں خوشی محسوس نہیں کرتا۔
34 To crush underfoot all the prisoners of the earth, ملک میں تمام قیدیوں کو پاؤں تلے کچلا جا رہا ہے۔
35 to deny a man justice in the sight of the Most High, اللہ تعالیٰ کے دیکھتے دیکھتے انسان کی حق تلفی کی جا رہی ہے،
36 to deprive a man of justice in his case—the Sovereign Father does not approve. عدالت میں لوگوں کا حق مارا جا رہا ہے۔ لیکن رب کو یہ سب کچھ نظر آتا ہے۔
37 Who has spoken and it came to pass, unless the Sovereign Father has commanded it? کون کچھ کروا سکتا ہے اگر رب نے اِس کا حکم نہ دیا ہو؟
38 Is it not from the mouth of the Most High that both calamity and good come? آفتیں اور اچھی چیزیں دونوں اللہ تعالیٰ کے فرمان پر وجود میں آتی ہیں۔
39 Why should a living man complain about the punishment for his sins? تو پھر انسانوں میں سے کون اپنے گناہوں کی سزا پانے پر شکایت کرے؟
40 Let us examine and test our ways, and return to our Father! آؤ، ہم اپنے چال چلن کا جائزہ لیں، اُسے اچھی طرح جانچ کر رب کے پاس واپس آئیں۔
41 Let us lift up our hearts and our hands to our Father in heaven: ہم اپنے دل کو ہاتھوں سمیت آسمان کی طرف مائل کریں جہاں اللہ ہے۔
42 "We have sinned and rebelled, and you have not forgiven. ہم اقرار کریں، ”ہم بےوفا ہو کر سرکش ہو گئے ہیں، اور تُو نے ہمیں معاف نہیں کیا۔
43 You have wrapped yourself in anger and pursued us, killing without pity; تُو اپنے قہر کے پردے کے پیچھے چھپ کر ہمارا تعاقب کرنے لگا، بےرحمی سے ہمیں مارتا گیا۔
44 you have wrapped yourself with a cloud so that no prayer can pass through. تُو بادل میں یوں چھپ گیا ہے کہ کوئی بھی دعا تجھ تک نہیں پہنچ سکتی۔
45 You have made us scum and refuse among the peoples. تُو نے ہمیں اقوام کے درمیان کُوڑا کرکٹ بنا دیا۔
46 All our enemies open their mouths against us; ہمارے تمام دشمن ہمیں طعنے دیتے ہیں۔
47 panic and pitfall have come upon us, devastation and destruction." دہشت اور گڑھے ہمارے نصیب میں ہیں، ہم دھڑام سے گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔“
48 My eyes flow with streams of water over the destruction of my people. آنسو میری آنکھوں سے ٹپک ٹپک کر ندیاں بن گئے ہیں، مَیں اِس لئے رو رہا ہوں کہ میری قوم تباہ ہو گئی ہے۔
49 My eyes will flow without ceasing, without respite, میرے آنسو رُک نہیں سکتے بلکہ اُس وقت تک جاری رہیں گے
50 until our Father looks down and sees from heaven. جب تک رب آسمان سے جھانک کر مجھ پر دھیان نہ دے۔
51 My eyes bring grief to my soul at the fate of all the daughters of my city. اپنے شہر کی عورتوں سے دشمن کا سلوک دیکھ کر میرا دل چھلنی ہو رہا ہے۔
52 I have been hunted like a bird by those who were my enemies without cause; جو بلاوجہ میرے دشمن ہیں اُنہوں نے پرندے کی طرح میرا شکار کیا۔
53 they flung me alive into a pit and cast stones on me; اُنہوں نے مجھے جان سے مارنے کے لئے گڑھے میں ڈال کر مجھ پر پتھر پھینک دیئے۔
54 water closed over my head; I said, "I am lost." سیلاب مجھ پر آیا، اور میرا سر پانی میں ڈوب گیا۔ مَیں بولا، ”میری زندگی کا دھاگا کٹ گیا ہے۔“
55 I called on your name, my Father, from the depths of the pit; اے رب، جب مَیں گڑھے کی گہرائیوں میں تھا تو مَیں نے تیرے نام کو پکارا۔
56 you heard my plea: "Do not turn a deaf ear to my cry for help!" مَیں نے التجا کی، ”اپنا کان بند نہ رکھ بلکہ میری آہیں اور چیخیں سن!“ اور تُو نے میری سنی۔
57 You came near on the day I called on you; you said, "Do not fear!" جب مَیں نے تجھے پکارا تو تُو نے قریب آ کر فرمایا، ”خوف نہ کھا۔“
58 You have taken up my cause, Sovereign Father; you have redeemed my life. اے رب، تُو عدالت میں میرے حق میں مقدمہ لڑا، بلکہ تُو نے میری جان کا عوضانہ بھی دیا۔
59 You have seen the wrong done to me, my Father; judge my cause. اے رب، جو ظلم مجھ پر ہوا وہ تجھے صاف نظر آتا ہے۔ اب میرا انصاف کر!
60 You have seen all their vengeance, all their plots against me. تُو نے اُن کی تمام کینہ پروری پر توجہ دی ہے۔ جتنی بھی سازشیں اُنہوں نے میرے خلاف کی ہیں اُن سے تُو واقف ہے۔
61 You have heard their taunts, my Father, all their plots against me, اے رب، اُن کی لعن طعن، اُن کے میرے خلاف تمام منصوبے تیرے کان تک پہنچ گئے ہیں۔
62 the lips and thoughts of my assailants against me all day long. جو کچھ میرے مخالف پورا دن میرے خلاف پھسپھساتے اور بڑبڑاتے ہیں اُس سے تُو خوب آشنا ہے۔
63 Watch their every move; I am the object of their mocking song. دیکھ کہ یہ کیا کرتے ہیں! خواہ بیٹھے یا کھڑے ہوں، ہر وقت وہ اپنے گیتوں میں مجھے اپنے مذاق کا نشانہ بناتے ہیں۔
64 You will repay them, my Father, according to the work of their hands. اے رب، اُنہیں اُن کی حرکتوں کا مناسب اجر دے!
65 You will give them hardness of heart; your curse will be on them. اُن کے ذہنوں کو کُند کر، تیری لعنت اُن پر آ پڑے!
66 You will pursue them in anger and destroy them from under the heavens of our Father. اُن پر اپنا پورا غضب نازل کر! جب تک وہ تیرے آسمان کے نیچے سے غائب نہ ہو جائیں اُن کا تعاقب کرتا رہ!
FHB

Scripture from Father’s Heart Bible™. © 2026 Spirit Media Publishing, the imprint of Spirit Media Inc. All rights reserved. In Divine Voice™ Color, the words spoken by our Father show in blue, the words of the Son in red, and the words of the Spirit in purple.

urdgvu

Copyright © 2019 Urdu Geo Version. CC-BY-NC-ND
Urdu Geo Version (Urdu Script) · Creative Commons - Attribution-NonCommercial-NoDerivs [CC BY-NC-ND]